ٹی20کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

کراچی(سپورٹس نیوز) پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026کیلئے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔سلمان علی آغا کو قومی ٹی 20ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، فہیم اشرف، خواجہ محمد نافع، محمد سلمان مرزا، صاحبزادہ فرحان اسکواڈ میں شامل ہیں۔عثمان طارق ، ابرار احمد، بابر اعظم، فخر زمان، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان، صائم ایوب، شاداب خان اور نسیم شاہ بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے پاکستان7 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف ورلڈ کپ مہم کا آغاز کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں