بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کا فیصلہ قبول کرلیا

ڈھاکہ (سپورٹس نیوز) بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ٹی20ورلڈ کپ 2026 میں بنگلادیشی ٹیم کی جگہ سکاٹ لینڈ کو شامل کرنے کا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا فیصلہ قبول کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق بی سی بی کی جانب سے تنازع کو اب طول نہ دینے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے فیصلے کے بعد بی سی بی کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں معاملے سے متعلق مختلف امور پر غور کیا گیا۔واضح رہے کہ آئی سی سی نے آج باضابطہ طور پر بنگلادیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کرنے کا اعلان کیا اور بی سی بی کا ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر بھارت میں نہ کھیلنے کا موقف تسلیم نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں