ہنی مون منانے بالا کوٹ جانیوالا نوجوان موت کی وادی میں پہنچ گیا

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر ) ہنی مون منانے کیلئے بیوی کے ساتھ بالاکوٹ جانے والا نوبیاہتا دولہاموت کی وادی میں پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق چک جھمرہ کے نواحی گاؤں 153رب بھروکی کے رہائشی ماسٹر عارف کے بیٹے ثمر کی رواں ماہ 18جنوری کو شادی ہوئی تھی جس کے بعد ثمر اپنی بیوی کے ساتھ بالاکوٹ میں ہنی مون منانے گیا تھا ، رات کو دونوں ہوٹل کے کمرے میں سوئی گیس ہیٹر چلا کر سو ئے ہوئے تھے کہ گیس کی لیکیج کی وجہ سے دم گھٹنے سے ثمر کی موت واقع ہو گئی اور بیوی بے ہوش ہو کرواش روم میں گرپڑی جو واش روم میں وینٹی لیشن ہونے کی وجہ سے بچ گئی فیملی کے افراد اور ہوٹل انتظامیہ نے دونوں کو کمرے کا درواز توڑ کر باہر نکالا تو ثمر جاں بحق ہو چکا تھا ،نعش گھر پہنچنے پر کہرام برپا ہوگیا۔گزشتہ روز نماز جنازہ کے بعد سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ثمر کو سپرد خاک کردیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں