ایشین گیمز ‘پاکستان والی بال کے سیمی فائنل’ کرکٹ کے فائنل میں پہنچ گیا

نشین(سپورٹس نیوز) ایشین گیمز 2026 کے کرکٹ ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان بنگلادیش کو6وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیاجاپان کے شہر نشین میں ایشین گیمز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی، بارش کی وجہ سے میچ کو فی اننگز 13 اوورز تک محدود کیا گیا ہے۔بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے مقررہ 13 اوورز میں 7 وکٹوں پر 111 رنز بنائے، توحید ہردوئی 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے 3 اور عرافات منہاس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں پاکستان نے 112 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، پاکستان نے 12 ویں اوور میں پورا کرلیا۔ عبد الصمد 15 گیندوں پر 30 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، حسن نواز نے 22 گیندوں پر 27 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ صائم ایوب نے 12 گیندوں پر 21 رنز بنائے۔واضح رہے کہ ایشین گیمز میں کرکٹ ایونٹ کا فائنل میچ 3 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔دریں ثناء ۔ناگویا (سپورٹس نیوز) ایشین گیمز کے مینز والی بال ایونٹ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔جاپان میں جاری ایشین گیمز کے والی بال ایونٹ میں پاکستان نے کوارٹر فائنل میں بھارت کو 0-3 سے شکست دے دی۔پاکستان نے بھارت کے خلاف پہلا سیٹ 25-19 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں پاکستان نے بھارت کو 25-23 سے شکست دی، پاکستان نے تیسرا سیٹ 25-18 سے جیت کر میچ اپنے نام کر لیا۔پاکستان نے بھارت کے خلاف کوارٹر فائنل ایک گھنٹہ 20 منٹ میں جیتا، پاکستان نے میچ میں مجموعی طور پر 75 جبکہ بھارت نے 60 پوائنٹس حاصل کئے، اس کے علاوہ پاکستان نے اسپائکس پر 50 پوائنٹس حاصل کئے، بھارت اسپائکس پر 33 پوائنٹس لے سکا، پاکستان نے بلاکس کے ذریعے 6 جبکہ بھارت نے 4 پوائنٹس حاصل کئے۔پاکستان کی جانب سے مراد خان 22 پوائنٹس کے ساتھ نمایاں رہے، مراد خان نے اسپائکس کے ذریعے 21 جبکہ سروس سے ایک پوائنٹ حاصل کیا، پاکستان کے مصور خان نے 7، حماد نے 8 اور عثمان فریاد نے 9 پوائنٹس حاصل کئے۔یوں پاکستان بھارت کو شکست دے کر ایشین گیمز مینز والی بال کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں