غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں ۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس کے علاقے المواسی پر اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری کی گئی۔ اسرائیل کے فضائی حملے میں معروف صحافی محمد عبدالعزیز النجر شہید ہو گئے۔فلسطینی میڈیا کے مطابق شہید صحافی کے بچوں نے اپنے والد کو اللہ آپ پر رحم کرے بابا کے الفاظ کے ساتھ الوداع کہا۔دوسری جانب اسرائیلی طیاروں نے جنوبی لبنان میں مختلف مقامات پر بمباری کی ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی توپخانے نے جنوبی لبنان کے شہر نباتیح الفوقا پر گولہ باری کی۔




