ہانیہ نے ڈمپل پلاسٹی نہیں کروائی، کزن کا انکشاف

کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف ادکارہ ہانیہ عامر کے چہرے پر پڑنے والے خوبصورت ڈمپلز کی حقیقت کزن نے بیان کردی۔سوشل میڈیا پر چند روز قبل ماہر امراضِ جلد نے دعوی کیا تھا کہ ہانیہ عامر نے ڈمپل پلاسٹی کروائی ہے، اب اداکارہ کی کزن نے پوسٹ میں ہانیہ کے اسکول، کالج اور یونیورسٹی کے دور کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں دعوے کی تردید کرتے ہوئے لکھا کہ ہانیہ عامر کی فرسٹ کزن اور قریبی رشتہ دار ہونے کے ناطے میں سمجھتی ہوں کہ یوٹیوب اور انسٹاگرام پر وائرل غلط معلومات پر وضاحت دینا ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں