2

پولیس وین اور ججز پر فائرنگ ،2اہلکاروں سمیت5افراد جاں بحق

بنوں (نامہ نگار) بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں یوسی چیئرمین سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق بسیہ خیل میں چیئرمین یوسی عامر درانی اپنے دوستوں کے ساتھ حجرے میں موجود تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے یوسی چیئرمین سمیت 3افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، پوسٹ مارٹم کے لیے لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔پولیس نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ دریں اثنا۔کوئٹہ(بیوروچیف) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے موبائل پولیس پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں2پولیس اہلکار شہید جبکہ3زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد پولیس کی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی تاہم فائر سروسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا، ڈائریکٹر فائر سروسز عبدالحق اچکزئی کے مطابق فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں