جیکی چن کی موت کی جعلی خبر سوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی (شوبز نیوز)ہالی ووڈ کے معروف ایکشن اسٹار جیکی چن کی موت سے متعلق جعلی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔سوشل میڈیا پر جیکی چن کی ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر گردش کر رہی ہے جس پر ان کے نام کے ساتھ 1954-2026 درج ہے، جعلی تصویر سے یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ 72سالہ اداکار چل بسے ہیں۔رپورٹس کے مطابق جعلی خبر کے ساتھ شیئر کی جانے والی ایک پوسٹ کو صرف 5گھنٹوں میں 38لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں