چنیوٹ شہر میں لاہور روڈ پر دوسرا پولیس خدمت مرکز قائم

چنیوٹ(نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہریوں کی سہولت کیلئے اقدامات جاری ہیں ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کی خصوصی کاوش سے چنیوٹ شہر میں لاہور روڈ پر دوسرا پولیس خدمت مرکز قائم کردیا گیاریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے نئے پولیس خدمت مرکز چنیوٹ کا افتتاح کیاآر پی او نے نئے پولیس خدمت مرکز کی عمارت کا وزٹ کیا،سہولیات کا جائزہ لیااس موقع پرآر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کا کہنا تھا کہ نئے پولیس خدمت مرکز کی بدولت شہریوں کو پولیس خدمت مرکز کی سہولیات موثر انداز میں دستیاب ہونگی پولیس خدمت مرکز میں شہریوں کو مختلف 15 سہولیات ایک ہی چھت تلے دستیاب ہوں گی شہریوں کی سہولت،کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کیلئے تمام ممکن اقدامات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں