بلڈنگز بائی لاز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے،کمشنر مسرت جبیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر مسرت جبیں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈویژنل انتظا میہ شہریوں کو میونسپل سروسز اور سہولیات کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں اور بدعنوانی،بے قاعدگیو ں کیخلاف زیروٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے ۔ انہوں نے یہ بات میونسپل کارپوریشن کے افسرا ن سے میٹنگ اور مختلف شعبوں کی ورکنگ پر بر یفنگ لیتے ہوئے کہی۔کمشنر/ایڈمنسٹریٹرنے شعبہ پلاننگ ، ریگولیشن،انفراسٹرکچر ودیگر سے پراگریس پر بریفنگ لی۔انہوں نے کہا کہ بلڈنگز بائی لاز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اورقوانین کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیں۔انہوں نے تجاوزات مافیا کے خلافآپریشن کو سراہتے ہوئے اسے پوری قانونی قوت سے جاری رکھنے کی تاکید کی۔کمشنر نے باقی ماندہ سڑکوں کی مرمت وبحالی کے جاری کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو میونسپل سروسز کی فراہمی میں رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔تمام شعبے اپنی کارکردگی کا گراف مزید بلند کریں۔انہوں نے کہا کہ سٹاف کی ورکنگ پر گہری نظر رکھیں اور محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والے ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کو شکایت فری ادارہ اور سروسز کا معیار عوامی توقعات سے بڑھ کر بنانا ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں