ڈرامہ سیریل ”کیسی تیری خود غرضی” میں بھرپور پذیرائی ملی’ لائبہ خان

کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان کی انسٹاگرام اسٹوری نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔اداکارہ لائبہ خان ڈرامہ سیریل کیسی تیری خود غرضی سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور ان کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملتی ہے۔انہوں نے رواں سال جنوری اور فروری میں جواد نامی شخص سے شادی کی جس کی متعدد تقریبات منعقد کی گئی۔اداکارہ کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں اور مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دی جارہی تھی۔تاہم لائبہ خان نے حال ہی میں انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے اسٹوری میں لیڈی ڈیانا کے الفاظ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا گیا کہ ہر کوئی مجھ سے پیار کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں