فوگ گن مشین بمعہ ضروری سامان کی خریداری کی منظور

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل ڈو یلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے تحصیل گوجرہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگو لیٹر ی اتھارٹی (پیرا) اسٹیشن کے قیام،سموگ اور مٹی دھول کی روک تھام کے لئے میونسپل کارپوریشن کے زیراہتمام ”فوگ گن مشین بمعہ ضروری سامان” کی خریداری کی منظوری دے دی۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے اجلاس کی صدارت کی۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن تنویر مرتضی،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ آصف چوہان،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ملک مرتضی اور دیگر افسران موجود تھے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ فوگ گن مشین کی بدولت سڑکوں کی تعمیر کے دوران دھول میں واضح کمی اورایئر کوالٹی انڈکس بہتر ہونے سے ماحول کو آلودہ ہونے سے روکا جا سکتاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں