گو جرہ (نامہ نگار) نواحی گائوں میںنا معلوم شخص نے فائرنگ کرکے بیرون ملک سے چھٹی پر آئے نوجوا ن کو قتل کر دیا۔ ملزم موقع سے فرارہو گیا۔معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر 245 گ ب تلونڈی کا 35 سا لہ فرخ جاوید بیرون ملک سے چھٹی پر اپنے گھر آ یا ہوا تھا جو اپنی اہلیہ اور دو بچو ں کے ہمرا ہ گھر میں سویا ہوا تھا کہ رات کے اوقات میں اسکی اہلیہ رمشا ء بی بی نے اسکو اٹھایا کہ اس نے واش روم جا نا ہے وہ اسکے ساتھ با ہر جا ئے فرخ جاوید اپنی اہلیہ کے ہمراہ گھر کے صحن میں گیا تو صحن میں مو جود نا معلو م شخص نے اس پر فا ئرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا نا معلو م ملزم موقع سے فرار ہو نے میں کا میا ب ہو گیا شدید زخمی فرخ جا وید زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہو ئے موقع پر ہی دم توڑ گیا اطلا ع ملنے پر صدر پولیس گوجرہ نے نعش تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل گوجرہ منتقل کی اور پو سٹ مارٹم کروا نے کے بعد ورثا کے حوا لے کر دی ہے اور مقتول کے والد عبدالستار کی رپورٹ پر نا معلو م ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مختلف پہلو ؤ ں پر تفتیش کا آ غاز کردیا ہے مقتول ایک چھ سا لہ بیٹی اور تین سا لہ بیٹے کا باپ بیا ن کیاجاتا ہے نوجوا ن کی نعش گھر پہنچنے پر کہرا م مچ گیا جس سے گاؤ ں کی فضا سوگوار ہو گئی۔




