2

UAE کی غیر ملکی تجارت 1ٹریلین ڈالر سے متجاوز

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی نان آئل غیر ملکی تجارت اپنی تاریخ میں پہلی بار 1ٹریلین امریکی ڈالر سے تجاوز کرکے 3.8 ٹریلین درہم تک پہنچ گئی ہے، جو ملک کے معاشی سفر میں ایک اور بڑا سنگ میل ہے۔ اس دوران غیر نفتی برآمدات 813 ارب درہم سے تجاوز کر گئیں، جس میں 45 فیصد کی غیر معمولی شرح نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے فارن ٹریڈ کی تازہ ترین رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد اپنے ایکس اکاونٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے اس کامیابی کا اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں