9

PTIسوشل میڈیا کی اچکزئی کیخلاف نفرت انگیز مہم

اسلام آباد (بیوروچیف) اچکزئی کیخلاف تحریک انصاف کے سوشل میڈیا کی نفرت انگیز مہم ، اچکزئی توجہ آٹھ فروری پر مرتکز رکھنا چاہتے ہیں سہیل آفریدی بانی کی صحت کا مسئلہ زندہ رکھنا چاہتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ا ور نام نہاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے تحریک انصاف کے بانی کی صحت کو لاحق خطرات گھٹا کر بیان کردیا ہے جس سے تحریک انصاف میں شدید بے چینی رونما ہوگئی ہے اور اس کیسوشل میڈیا نے اچکزئی کیخلاف کھلی مہم شروع کردی ہے جنہوں نے تحریک انصاف کے اہم ترین افراد سے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب طویل صلاح مشورے کئے تھے۔ محمود اچکزئی نے اس کیبعد زور دیکر کہاتھا کہ تحریک انصاف کے لوگ اپنے بانی کی صحت کی بجائے آٹھ فروری کی پہیہ جام، شٹرڈائون اورعام ہڑتال پر توجہ مرکوز رکھیں۔انہوں نے مشعل بردار جلوس نکالنے کی تجویزبھی دی ہے اور ملک کے لئے نئے آئین کی بات کرکے اپنے خفیہ ارادوں کو بھی برسرعام لانا شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت محمود اچکزئی کااپنے سوشل میڈیا کے اندھا دھند حملے سے بچانے میںبے بس دکھائی دے رہی ہے اور اس نے اپنے لاچار ہونے سے محمود خان کوآگاہ بھی کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں