17

موٹر وے پر المناک حادثہ،4افراد جاں بحق،دولہا،دلہن زخنی

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) شادی والے گھر میں صفِ ماتم بچھ گئی۔ رجانہ کچی آبادی کے رہائشی عبدالشکور چوہان ملتان میں بیٹی کی دعوتِ ولیمہ میں شرکت کے بعد اہلِ خانہ کے ہمراہ واپس رجانہ آ رہے تھے کہ موٹروے ایم۔ 4پر انٹرچینج عبدالحکیم کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئے۔حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 3افراد شدید زخمی ہو گئے۔جاں بحق ہونے والوں میں عبدالشکور کی اہلیہ رضیہ بی بی (عمر 50سال)، بیٹی مہوش بی بی (عمر 25سال)، نواسی میرب (عمر 3سال) اور بھانجی مہرالنساء (عمر 15سال)شامل ہیں۔ جبکہ محمد شکور (عمر 52سال)، زوہیب (عمر 26سال) اور دلہا بابر (عمر 28سال)و دلہن ماریہ شکور (عمر 20سال)شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیے گئے ہیں، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ حادثے میں چار افراد کی المناک ہلاکت پر پورے شہر رجانہ کی فضا سوگوار ہو گئی، ہر آنکھ اشکبار ہے اور علاقہ غم و اندوہ میں ڈوبا ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں