4

ایم ڈی واسا کی ہدایت پر آپریشنز اور ڈرینج سٹاف کی اتوار کی چھٹی منسوخ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا کی ہدایت پر آپریشنز اور ڈرینج سٹاف کی اتوار کی چھٹی منسوخ کر دی گئی ہے اور مسنگ مین ہولز کو کور اور سلیب کی بحالی کا کام بلا تعطل جاری رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ یکم فروری بروز اتوار کو آپریشنز اور ڈرینج سٹاف چھٹی نہیں کریگا اورفیلڈ اپنے فرائض انجام دینگے۔ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ آپریشنز اور ڈرینج سٹاف معمول کے مطابق اپنی ڈیوٹی پر حاضر ہونگے اور ڈرینج و آپریشنز افسران،سٹاف متعلقہ علاقوں میں فیلڈ وزٹ کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ غیر حاضری و غفلت برتنے والے افسران اور سٹاف کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں