5

تنظیم المدارس پاکستان کے امتحانات7فروری کو شروع ہو نگے

صفدرآباد(نامہ نگار)تنظیم المدارس پاکستا ن کے عامہ،خاصہ اور دیگر امتحانات مورخہ 7 فروری 2026 ء سے شروع ہونگے۔علامہ عبدالجبار کریمی ناظم شعبہ امتحانات مدرسہ المنتہیٰ الیٰ دارالعلوم صفدرآبادنے نمائندہ ڈیلی بزنس رپور ٹ سے ملاقات میںبتایا کہ مدرسہ ہٰذا کو تنظیم المدار س پاکستان نے امتحانی سنٹر کا درجہ دے دیا ہے اور پہلی بار صفدرآباد کے اس مدرسہ میں عامہ،خاصہ اور عالمیہ کے امتحانات منعقد ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ طالبات کی کل تعداد 90 ہے جو امتحانات میں شرکت کریںگی۔مدرسہ ہذٰاکا سنگ بنیاد معروف روحانی بزرگ صوفی محمد برکت علی لدھیانوی رحمتہ اللہ علیہ آف دالووال شریف فیصل آباد نے اپنے دست مبارک سے رکھا تھا،الحمد للہ آج یہ ادارہ پھل پھول کر ایک تناور درخت بن چکا ہے۔ادارہ کو ترقی کی راہ پر لانے میں علامہ حاجی ڈاکٹر محمد فیض الرحمٰن کریمی خطیب جامع مسجد قیوم صفدرآباد نے دن رات کوششیں کیںجن کا ثمر آج سامنے ہے۔انہوں کہ امیدواروں کے لئے تنظیم المدارس بورڈ نے مرکزی جنازگاہ سے متصل مدرسہ کی عمارت میںامتحانی سنٹرقائم کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں