4

مرزا محمد رفیق مرحوم کی اہلیہ انتقال کر گئیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)انجمن تاجران موٹر مارکیٹ جھنگ روڈ فیصل آباد کے سابق صدر مرزا محمدرفیق مرحوم کی اہلیہ اور پیپلز پارٹی کے رہنما مرزا محمود احمد کی والدہ ماجدہ رضائے الہی سے انتقال کر گئی جنھیں سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں جھنگ روڈ پرتاب نگر والے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا مرحومہ بیگم مرزا محمد رفیق کی روح کو ایصال ثواب کے لئے ختم قل شریف و قرآن خوانی کی دعائیہ تقریب آج صبح نو بجے جامع مسجد نوری پرتاب نگر گلی نمبر دو میں ادا کی گئی جبکہ مرحومہ مرزا محمد رفیق کی اہلیہ محترمہ کے نماز جنازہ میں انجمن تاجران موٹر مارکیٹ جھنگ روڈ فیصل آباد کے عہدیداران سمیت سیاسی سماجی ،تجارتی اہم شخصیات کے علاوہ اہل علاقہ کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحومہ مغفورہ کے حق میں دعا مغفرت کی اس موقع پرنجمن تاجران موٹر مارکیٹ جھنگ روڈ فیصل آباد کے سابق صدر مرزا محمدرفیق مرحوم کے صاحبزادے رہنما پی پی پی مرزا محمود احمد ،مقصود احمد ،مرزا گلزار احمد سے سابق سٹی جنرل سیکرٹری چوہدری انتظار عدیل تاج ، پیپلزپارٹی کے ڈویژنل و ڈسٹر کٹ میڈیا کواڈینیٹر محمد طاہر شیخ،سابق وفاقی مشیر داخلہ ملک اصغر علی قیصر ایڈووکیٹ سینئر رہنما میاں زکریا حسن ڈار،نذیر مستا،پیپلز پارٹی آزاد جموں کشمیر کے مرکزی صدر چوہدری خاد م حسین،انور رحمانی،سابق کونسلرو چیئر مین حکیم منیر احمد چشتی،جان محمد ورک،زاہد حسین انصاری ،تاجر لیڈر میاں محمدآصف تاجر رہنما ٹرانسپورٹر حاجی مرزا محمد شہزاد کالا،مرزا غلام دستگیر،مرزا عدنان لال حسین و دیگر نے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ بیگم مرزا محمد رفیق کے لئے درجات بلندی کی دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالی تمام پسماندگان کو صبر جمیل پر اجر عظیم عطا فرمائے رابطہ نمبر مرزا محمود احمد 0305 6667097

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں