3

تمام سٹریٹ لائٹس فعال کی جائیں

سرگودھا(بیورو چیف) کمشنر سرگودہا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیر صدارت میونسپل کارپور یشن سرگودھا کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر سی او میونسپل کارپوریشن نے اپنے ادارے کی کارکردگی اور مختلف انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر سرگودھا نے کہا کہ بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولیں ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں تمام سٹریٹ لائٹس مکمل فعال ہونی چاہیں۔ انہوں نے میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر حامد نواز کو ہدایت کی کہ اس حوالے سے آج ہی تحریری پلان جمع کروائیں۔ انہوں نے سخت تاکید کی کہ تجاوزات کو فی الفور ختم کیا جائے۔ ریہڑی بازار منظم صاف ستھرے اور مناسب جگہ پر قائم کیے جائیں تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔ کمشنر سرگودھا نے سی او کارپوریشن کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔اجلاس میں اے ڈی سی آر فہد محمود، اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر/سی او کارپوریشن ماجد بن احمد، اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا شیریں گل اور دیگر میونسپل افسران نے بھی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں