2

فیصل آباد کے آرٹیفیشل انسیمینیشن ٹیکنیشنز کا جائزہ اجلاس

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ضلع فیصل آباد کے آرٹیفیشل انسیمینیشن ٹیکنیشنز کا ایک جائزہ اجلاس سول ویٹرنری ہسپتال فیصل آباد کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر روبینہ انجم نے کی۔اجلاس میں جینیٹک امپروومنٹ پروگرام کے تحت ایگزوٹک سیمن کے استعمال،9211 ایس پی ایم ایس کے نئے ماڈیول پر ریئل ٹائم ڈیٹا اپ لوڈنگ، PAITS ایپ پر رجسٹریشن اور سرکاری ریکارڈ کی درست دیکھ بھال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈاکٹر سہیل احمد انجم ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد، ڈاکٹر محمد عثمان مرزا، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک جڑانوالہ سمیت ضلع اور تحصیل کے تمام فوکل پرسنز نے شرکت کی۔اجلاس کے اختتام پر چیئرپرسن نے عملے کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں