4

کمرے میں سوئے ہوئے میاں بیوی پر اسرار طور پر جاح بحق

جھنگ (نامہ نگار) جھنگ کے علاقہ موچیوالہ میں میاں بیوی کمرے میں پراسرار طور پر جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق جھنگ کے علاقہ فیصل آباد روڈ پر موچیوالہ میں 35سالہ سیف اﷲ اور اس کی اہلیہ کریم بی بی رات کو کمرے میں سوئے صبح دیر تک دروازے نہ کھلنے پر اہل خانہ نے دروازہ توڑ کر دیکھا تو دونوں کی نعشیں پڑی تھیں’ اہل خانہ کی اطلاع پر تھانہ موچیوالہ پولیس موقع پر پہنچ گئی، نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ڈی ایس پی صدر ظہور مگسی کی نگرانی میں دونوں میاں بیوی کی موت کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں