1

حکومتIMFکی ایک اور شرط پوری کرنے کیلئے تیار

اسلام آباد (بیوروچیف) اسٹرٹیجک سرمایہ کاری میں شفافیت بڑھانے کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر ایس آئی ایف سی کی پہلی سالانہ رپورٹ جاری کرنے کے لیے ایکشن پلان تیار کرتے ہوئے ٹائم لائن کا تعین کردیا۔ایس آئی ایف سی کی سالانہ رپورٹ جون دو ہزار ستائیس تک عوام سطح پرجاری کی جائیگی۔ رپورٹ میں تمام سرمایہ کاریوں کی معلومات شامل کی جائیں گی ۔ ایس آئی ایف سی کی سالانہ رپورٹ کا مسودہ دسمبر 2026تک جمع کرایا جائیگا اور حتمی رپورٹ مارچ 2027تک جمع کی جائیگی ،سرکاری دستاویزات کے مطابق اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے حوالے سے شفافیت کو بڑھانے کے لیے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کی پہلی سالانہ رپورٹ تیارکرکے عوامی سطح پر جون 2027تک جاری کی جائیگی،رپورٹ میں ان تمام سرمایہ کاریوں کی معلومات شامل ہوں گی جن میں ایس آئی ایف سی کی جانب سے سہولت فراہم کی گئی ہے بشمول فراہم کردہ مراعات، ٹیکس، پالیسی،ریگولیٹری یا قانون سازی، مراعات کا تفصیلی جوازاورمراعات کی قدر کا تخمینہ شامل ہو گا۔ رپورٹ میں سرمایہ کاری بورڈ ترمیمی ایکٹ کے آرٹیکل ٹین ایف کے نفاذ سے متعلق معلومات بھی شامل ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں