1

بسنت’ قدیم حویلی کی چھت کاریٹ1کروڑلگ گیا

لاہور (بیوروچیف) لاہور کے تاریخی علاقے موچی گیٹ، اندرون لاہور میں بسنت میلے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، جہاں ایک قدیم حویلی کی چھت کا کرایہ ایک کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔ دو سو سالہ قدیم حویلی کے مالکان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے بسنت دیکھنے کے لیے حویلی کی چھت کے عوض ایک کروڑ روپے کی پیشکش کی، تاہم اہلِ خانہ نے یہ آفر قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ حویلی کے مالک ندیم ڈارکاکہنا تھا کہ اس تاریخی حویلی پرماضی میں روایتی بسنت منائی جاتی رہی ہے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف اورسابق وزیراعلی حمزہ شہباز بھی یہاں بسنت منا چکے ہیں۔ حویلی کے مالک کا کہنا ہے کہ اہلخانہ چاہتے ہیں وہ خوداپنی چھت پربسنت منائیں، اپنی نئی نسل کوبسنت دکھانا چاہتے ہیں، 1کروڑ روپے کی آفر قبول نہیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں