1

میاں طاہر جمیل نےFDAکے بجٹ،افسران کے اخراجات سے متعلق اہم سوالات اٹھا دئیے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر )پی پی 115سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے میاں طاہر جمیل نے پنجاب اسمبلی میں فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے)کے افسران کے اخراجات اور بجٹ سے متعلق اہم سوالات اٹھا دئیے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے میاں طاہر جمیل کی جانب سے جاری کئے گئے سوالنامہ میں ایف ڈی اے کے مجموعی اخراجات، افسران کے ز یر استعمال سرکاری گھروں اور گاڑیوں کی مکمل تفصیلات طلب کی گئی ہیں جبکہ گزشتہ دو سال اور مالی سال 2025۔26کے دوران خرچ کیے گئے بجٹ کی تفصیل بھی مانگی گئی ہے۔ سوالنامہ وزیرہاؤسنگ کو ارسال کر دیا گیا ہے جس پر پنجاب اسمبلی کی ہدایت کے مطابق محکمہ ہاؤسنگ نے ڈی جی ایف ڈی اے کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے تمام سوالات کے جوابات طلب کر لیے ہیں۔ یہ اقدام عوامی وسائل کے شفاف استعمال کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں