2

8فروری کا احتجاج،PTIرہنماؤں کے گرد گھیرا تنگ

اسلام آباد (عظیم صدیقی) تحریک انصاف کے 8فروری کے احتجاج کو بے اثر کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کا سلسلہ جاری’ بسنت فیسٹیول کے ساتھ ساتھ اسلام آباد پنجاب اور سندھ میں گرفتاریاں شروع’ سپیشل برانچ کی لسٹوں میں کراچی کے 60 متحرک کارکنوں کی نشاندہی کی گئی ہے ان میں 20کارکنوں کے خلاف شاہراہ نورجہاں تھانے میں FIR کٹ گئی ہیں انہیں ابھی گرفتار نہیں کیا گیا لیکن گرفتاری سے پہلے ہی FIR کٹ گئی ہیں۔ لاہور’ فیصل آباد’ راولپنڈی’ ٹیکسلا’ جھنگ’ اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں کریک ڈائون 5فروری سے شروع ہو گا لیکن نگرانی ابھی سے شروع کر دی گئی ہے۔ 8فروری کیلئے ”نوٹالرنس” پالیسی مرتب کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں