گلے پر ڈور پھرنے سے18سالہ لڑکی لہولہان

جڑانوالہ (نامہ نگار) جڑانوالہ تھانہ سٹی کی حدود میں پتنگ بازی کے دوران مبینہ طور پر گلے پر ڈور پھیرنے سے18سالہ لڑکی زخمی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ پولیس کی مبینہ چشم پوشی کے باعث پتنگ بازی کا سلسلہ نہ رک سکا ہے غوثیہ پارک کی رہائشی لائبہ دختر نواز بازار سے گزر رہی تھی کہ اسی دوران مبینہ طور پر اسکے گلے پر کیمیکل ڈور پھیرنے سے وہ زخمی ہو گئی جسے طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا ڈاکٹرز کے مطابق زخمی ہونیوالی لڑکی کی حالت خطرے سے باہر ہے جڑانوالہ میں پتنگ بازی کا خونی کھیل نہ رکنے کے معاملہ نے پولیس کی مبینہ مجرمانہ غفلت کو عیاں کر دیا ہے اور پولیس کی جانب سے پتنگ بازی کی روک تھام کے بلند و بانگ دعوئوں کی نفی کر دی ہے مبینہ طور پر گلے پر ڈور پھیرنے کا واقعہ پیش آنے کے معاملہ نے پولیس کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان کھڑے کر دئیے ہیں۔ دوسری جانب لڑکی کے گلے پر مبینہ طور پر ڈور پھیرنے کا واقعہ پیش آنے پر پولیس کی جانب پتنگ بازی میں ملوث افراد کیخلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بجلی کے کھمبے کیساتھ لگی چیز پھیرنے پر لڑکی زخمی ہوئی ہے عوامی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف،ار پی او فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کروائی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں