ستارہ گروپ اور منال گروپ کے درمیان سٹیٹ آف دی آرجنگل سٹوری پارک بنانیکا معاہدہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ستارہ گروپ آف انڈسٹریز اور منال گروپ کے مابین سٹیٹ آف دی آرٹ جنگل سٹوری پارک کنٹریکٹ سائننگ کی تقریب ہوئی’ دستاویزات پر میاں محمد ادریس چیئرمین اینڈ CEO ستارہ گروپ آف انڈسٹریز اور لقمان علی افضل فائونڈر اینڈ چیئرمین دی منال گروپ نے دستخط کئے اور دستاویزات کا تبادلہ کیا گیا تقریب میں شہر بھر کے بزنس ٹائیکون’ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر’ سابق صدور’ صحافی اور سول سوسائٹی کی اہم شخصیات نے شرکت کی’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمد ادریس چیئرمین اینڈ CEO ستارہ گروپ آف انڈسٹریز نے کہا کہ ہم منال گروپ کے ساتھ مل کر جنگل سٹوری پارک بنانے جا رہے ہیں’ جہاں پر ناصرف آپ کیلئے بہترین کھانوں’ ریسٹورنٹ’ پارٹی رومز کا اہتمام کیا جائے گا بلکہ آپ کے بچوں کو بہترین تفریح فراہم کی جائے گی’ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہماری پہچان ہے اور پاکستان کے مانچسٹر فیصل آباد نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے ہمارا بھی حق بنتا ہے کہ ہم بھی فیصل آباد کی خوبصورتی کیلئے کچھ کریں یہی وجہ ہے کہ دیگر شہروں کی طرح فیصل آباد میں بھی منال گروپ کے تعاون سے سٹیٹ آف آرٹ جنگل سٹوری پارک بنایا جا رہا ہے جہاں پر انٹرنینمنٹ کے علاوہ ضروریات زندگی کی آسائشیں مہیا کی جائیں گی’ اس موقع پر لقمان علی افضل فائونڈر اینڈ چیئرمین دی منال گروپ نے کہا کہ جنگل سٹوری پارک کو چار حصوں پر تقسیم کیا گیا ہے جے ایشائ’ افریقہ’ انٹارٹیکا اور آسٹریلیا کا نام دیا گیا ہے’ جنگل سٹوری پارک فیصل آباد میں اپنی نوعیت کا واحد بہترین پارک ہو گا جہاں پر آ کر آپ سکون ملے گا’ آپ کے بچوں کو خوبصورت ماحول فراہم کیا جائے گا اور آپ کے بچوں کو بیرون ملک یا بیرون شہر نہیں جانا پڑے گا’ جنگل سٹوری پارک میں بہترین فوڈ کے علاوہ ریسٹورنٹ’ چائنیز’ گیمز ایریاز’ ٹرین اور بہت کچھ ہوگا’ انہوں نے کہا کہ جس طرح میاں محمد ادریس اور ان کے خاندان نے فیصل آباد کے لوگوں کیلئے بہت سا کام کیا ہے اور لوگوں نے ان کے کام کو ہمیشہ سراہا ہے انشاء اللہ جنگل سٹوری پارک کو بھی فیصل آباد میں نیا اضافہ قرار دیں گے اور اس کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں