پاکستان میں دہشتگردی،امریکی جریدے کا بڑا انکشاف

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان پر قابض طالبان رجیم کا خودساختہ بیانیہ ایک بار پھر عالمی حقائق کے سامنے بے نقاب ہوگیا، امریکی جریدے کی رپورٹ نے طالبان کے ترقی اور سلامتی کے دعوئوں کی قلعی کھول دی۔ امریکی جریدے یوریشیا ریویو کے مطابق پاکستان میں ہونے والے دہشتگردحملوں کا براہ راست تعلق افغان سرزمین سے جڑا ہوا ہے، افغانستان میں سرگرم بیس سے زائد دہشت گردگروہ اس بات کا ثبوت ہیں کہ طالبان کا امن و سلامتی کا بیانیہ محض ایک فریب ہے۔ ورلڈ بینک کی رپورٹ طالبان کے معاشی دعوئوں کو بھی مسترد کرتی ہے، افغانستان کی معیشت ترقی کے بجائے محض بقاء کی بنیاد پر چل رہی ہے، افغانستان میں برانڈنگ اور حقیقت کے درمیان سب سے بڑا خلاء حکمرانی کا ہے۔ ماہرین کیمطابق طالبان رجیم کی طویل المدتی خود تخریبی کی سب سے نمایاں مثال خواتین کی تعلیم پر پابندی ہے، طالبان رجیم محض پروپیگنڈا اور بے بنیاد دعوئوں کے ذریعے اپنے اقتدارکو طول نہیں دے سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں