1

ڈمپر کی ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکر،ڈرائیور جاں بحق

سمندری (نامہ نگار) ڈمپر کی ٹکر سے ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور لقمہ اجل بن گیا’ تفصیلات کے مطابق تھانہ ترکھانی کے علاقہ گوجرہ موڑ پر تیز رفتار ڈمپر نے گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکر مار دی’ جس پر ٹریکٹر ٹرالی فٹ پاتھ پر چڑھ گئی، ٹرالی کا ڈرائیور یوسف موقع پر دم توڑ گیا اورڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ ریسکیو1122 نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونیوالے یوسف کی نعش ہسپتال منتقل کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں