سعودیہ کوF-15کے آلات فروخت کرنیکی منظوری

فلوریڈا(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے سعودی عرب کو اربوں ڈالرز مالیت کے ایف15کے آلات فروخت کرنے کی منظوری دیدی ۔ امریکی دفاعی ادارے پنٹاگون کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے3ارب ڈالر میں ممکنہ فروخت کی منظوری دی، سعودی عرب کو ہونے والی فروخت میں تکنیکی معاونت اور متعلقہ سازوسامان شامل ہے۔یاد رہے کہ ہفتہ کے روز امریکا نے سعودی عرب کو ممکنہ 9 ارب ڈالر کے جدید پیٹریاٹ میزائلز کی فروخت کی منظوری دی تھی، پنٹاگون کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے سعودی عرب کو جدید کیپیبلٹی 3 میزائلز اور متعلقہ آلات فراہم کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں