پاکستان اور اقازقستان کا دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (بیوروچیف) قازقستان کے صدر وزیراعظم ہائوس پہنچے جہاں وزیر اعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا، قازقستان کے صدر کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔ وزیراعظم ہائوس آمد پرقازقستان کیصدرکو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے، وزیراعظم نے صدرقازقستان سے کابینہ ارکان کا تعارف کروایا، صدر قازقستان نے وزیراعظم سے اپنے وفد کا تعارف کروایا، معزز مہمان نے وزیراعظم ہائوس میں پودا لگایا۔ دونوں ممالک کے درمیان کئی شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط بھی ہوں گے۔ اس سے قبل پاکستان اور قازقستان نے دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اورعلاقائی رابطہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیاگیا، اسلام آباد میں وفاقی وزیرتجارت جام کمال خان سے قازقستان کے ہم منصب ارمان شقلیئیف نے ملاقات کی،وسطی ایشیا سے پاکستان کے ذریعے عالمی منڈیوں تک رسائی کے امکانات پربات ہوئی، دونوں وزرا کا بزنس ٹو بزنس روابط اور تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانے پر زور دیا۔ قازقستان کے وزیر نیوسطی و جنوبی ایشیا اوریورپ کو جوڑنے کا وژن اجاگرکیا، ریلوے اور روڈ منصوبوں میں قازقستان کی بڑی سرمایہ کاری سے پانچ ارب ڈالرکی تجارت متوقع ہے، دونوں ممالک نے زراعت، فوڈ پروسیسنگ، ادویات، ٹیکسٹائل اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، اس کے علاوہ بزنس ٹو بزنس روابط کے فروغ اور تجارتی وفود کے تبادلے پر بھی زور دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں