بجلی صارفین کو11ارب کا جھٹکا

اسلام آباد (بیوروچیف) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے درخواست کی ہے کہ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت صارفین پر 10ارب 83کروڑ روپے کا اضافی بوجھ منتقل کیا جائے۔ نیپرا کے اعلامیے کے مطابق درخواست میں اکتوبر تا دسمبر کیپیسٹی پیمنٹ کی مد میں 24ارب 24کروڑ روپے شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ دوسری سہ ماہی میں آپریشنز اور مینٹیننس کی مد میں ایک ارب 65کروڑ 50لاکھ روپے کمی ہوئی۔ یوز آف سسٹم چارجز اور مارکیٹ آپریشن فیس میں 3ارب روپے کی کمی جبکہ اضافی بجلی استعمال پیکیج کے تحت 7ارب 52کروڑ روپے کی کمی درج کی گئی ہے۔نیپرا نے اس درخواست پر سماعت 17فروری کو مقرر کی ہے جس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں