2

سانحہ اسلام آباد،PTIکا احتجاج ملتوی کرنے پر غور

اسلام آباد (عظیم صدیقی) سانحہ امام بارگاہ ترلائی اسلام آباد کے بعد 8فروری بروز اتوار کے روز PTI کے الیکشن 2024 کے خلاف شٹردائون ہڑتال اور مظاہرے ملتوی کرنے پر مشاورت حتمی مرحلے میں داخل’ اعلیٰ قیادت اور پارلیمنٹرین کی اکثریت احتجاج ملتوی کرنے کی حامی’ سوشل میڈیا اور خیبرپختونخواہ کی قیادت احتجاج کرنے پر مصر’ پی ٹی آئی کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ جسطرح بسنت سرکاری تقریب منسوخ کر دی گئی ہے اسی طرح ہمیں بھی احتجاج ملتوی کر دینا چاہیے۔ بیرسٹر گوہرنے پارٹی سیکرٹری جنرل اور اسد قیصر سے مشاورت کر لی ہے ابھی تک اس سلسلے میں کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اکثریتی رہنما احتجاج کو اگلی تاریخوں تک ملتوی کرنے کے حامی ہیں لیکن سہیل آفریدی اور دیگر ہارڈ لائسز علیمہ خان احتجاج کرنے پر مصر ہیں۔ اس سلسلے میں کسی بھی وقت باضابطہ اعلان متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں