2

تیز رفتار جیپ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تیز رفتار جیپ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، بیوی شدید زخمی، تفصیل کے مطابق نوابانوالہ کا رہائشی جاوید اپنی بیوی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ سمندری روڈ پر تیز رفتار جیپ کی ٹکر سے دونوں سڑک پر گر پڑے، حادثہ کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار جاوید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا’ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی شروع کرتے ہوئے مرنے والے شخص کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مارچری یونٹ منتقل کر دی جبکہ زخمی خاتون کو ہسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں