5

جڑانوالہ میں میاں نواز شریف جنرل ہسپتال بنانیکا منصوبہ

جڑانوالہ (صابر گھمن سے) اہلیان جڑانوالہ کے دیرینہ مطالبہ پر پنجاب حکومت کا 250بیڈز پر مشتمل میاں نواز شریف جنرل ہسپتال بنانے کا حتمی فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف صوبہ بھر میں عوام الناس کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں عوام الناس کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ویژن کے تحت اہلیان جڑانوالہ کے دیرینہ مطالبہ پر پنجاب حکومت نے 250 بیڈز پر مشتمل میاں نواز شریف جنرل ہسپتال جڑانوالہ بنانے کا حتمی فیصلہ کیا ہے اس حوالہ سے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے جڑانوالہ میں 260 بیڈز پر مشتمل میاں نواز شریف جنرل ہسپتال بنانے کیلئے پلان مرتب کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ہے ذرائع کے مطابق 250 بیڈز پر مشتمل میاں نواز شریف جنرل ہسپتال کی جلد از جلد تکمیل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے امید کی جا رہی ہے کہ بہت جلد مذکورہ منصوبے پر کام شروع کر دیا جائے گا پاکستان مسلم لیگ ن کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، پارٹی عہدیدران ورکرز کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب بھر میں تاریخی منصوبہ جات کو پاپہ تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے جڑانوالہ میں بڑے ہسپتال کی فراہمی اہلیان جڑانوالہ کا دیرینہ مطالبہ تھا 250 بیڈز پر مشتمل میاں نواز شریف جنرل ہسپتال کا منصوبہ شروع ہونے سے شہریوں کو صحت کے شعبہ میں مفت علاج معالجہ کی بینادی سہولیات گھر کی دہلیز پر فراہمی یقینی ہو سکے۔ دوسری جانب اہلیان جڑانوالہ نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے جڑانوالہ میں 250بیڈز پر مشتمل میاں نواز شریف جنرل ہسپتال کے قیام کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں