4

پیرا فورس اہلکاروں کی غنڈہ گردی،موٹرسائیکل ٹکرانے پر شہری پر تشدد

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر )پیرا فورس کے اہلکاروں کی غنڈہ گردی ،موٹرسائیکل ٹکرانے پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،بیچ بچاؤ کروانے والے شہری کی بھی درگت بنا ڈالی۔تفصیلات کے مطابق کلیم شہید کالونی کے رہائشی محمد نعیم حسین نے ڈی سی فیصل آبادکیپٹن (ر) ندیم ناصر کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ پیرا فورس کے ملازمین بی سی ٹاور کے پاس موٹر سائیکل ٹکرانے پر ایک شہری سے جھگڑا کر رہے تھے میں نے بیچ بچاؤ کروایا تو پیرا فورس کے اہلکاروںنے مزید نفری بلوا لی، پیرا فورس کے اہلکار علی حسنین،شاہد،قمر،حسن اور 6 نامعلوم ملزمان نے شہری پر تشدد کرتے ہوئے اسے گاڑی نمبری ای ایس 455/456 میں ڈال کر لے گئے اور بعد میں مجھ پر بھی شدید تشدد کیا مار پیٹ کے دوران پیرا فورس کے اہلکاروں نے میری جیب سے 1 لاکھ 70 ہزار روپے اور نوکیا کا موبائل فون نکال لیا،محمد نعیم حسین نے ڈی سی کیپٹن (ر) ندیم ناصرکو دی گئی درخواست میں مطالبہ کیا ہے کہ غنڈہ گر د پیرا فورس کے اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اورمیری چھینی گئی رقم اور موبائل فون واپس کروا یا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں