6

کراچی سے لاہور آنیوالی مال بردار ٹرین حادثہ کا شکار

سکھر (نامہ نگار) کراچی سے لاہور آنیوالی مال بردار ٹرین کی 10بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔ڈی ٹی او ریلوے محسن سیال نے کہا ہے کہ حادثے کے باعث اپ اور ڈائون ٹریک بلاک ہو گیا ہے، اس وجہ سے سکھر وگرین لائن ایکسپریس کو روک دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹریک کی بحالی کے لئے روہڑی سے امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں، این ایل سی ٹرین محراب پور کے قریب ٹریک سے اتری۔کنٹینرز سے لدی ٹرین کے ٹریک سے اترنے کے باعث ٹریک بھی ٹوٹ گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں