1

ڈاکوؤں کی پولیس وین پر فائرنگ،3اہلکار شہید،1زخمی

میہڑ (نامہ نگار) دادو میہڑ کے علاقے قاضی عارف میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ایس ایس پی کے مطابق میہڑ فریدآباد لنک روڈ پر ملزمان ڈکیتی کی کوشش کر رہے تھے، اطلاع پر پولیس پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے ۔ ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے3پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا، فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش کے لیے مزید نفری طلب کر لی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں