1

ٹی20ورلڈ کپ’ پاکستان کا آج امریکہ سے ٹکرائو

کولمبو(سپورٹس نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم گروپ مرحلے کا اپنا دوسرا میچ آج امریکا کے خلاف کھیلے گی۔دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے کولمبو میں ان ایکشن ہوں گی، قومی ٹیم کا میچ سے پہلے خامیوں کو دور کرنے کے لئے کولمبو میں پریکٹس سیشن ہوا۔واضح رہے کہ گرین شرٹس نے اپنے پہلے میچ میں نیدر لینڈز کو 3وکٹوں سے شکست دی تھی، بھارت نے امریکا کو 29رنز سے مات دی تھی۔ نیدرلینڈز اور نمیبیا میں بھی آج مقابلہ ہوگا، نیوزی لینڈ اور یو اے ای بھی آمنے سامنے ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں