1

نادراکی شہریوں کیلئے بڑی سہولت

اسلام آباد (بیوروچیف) نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاکستانی شہریوں کی مشکل آسان کرتے ہوئے ایک اور بڑی سہولت فراہم کر دی ہے۔ ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو شناختی کارڈ سمیت دیگر دستاویزات فراہم کرنے کے واحد مجاز ادارہ نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) ہے، جو عوام کو سہولتوں کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔ پہلے شہری نادرا میں شناختی کارڈ سمیت کسی بھی دستاویز کے لیے درخواست دینے کے بعد اپنی مطلوبہ دستاویز حاصل کرنے کے لیے نادرا کے دفاتر چکر لگاتے تھے اور بعض اوقات وہ دستاویز تیار نہ ہونے یا درخواست میں کوئی سقم ہونے کے باعث انہیں مایوس واپس لوٹنا پڑتا تھا۔ تاہم اب انہیں ایسا نہیں کرنا ہوگا۔ نادرا میں کسی بھی شناختی دستاویز کے حصول کے لیے جمع کرائی گئی درخواست پر کہاں تک عملدرآمد ہوا ہے۔ اب یہ جاننے کے لیے کسی بھی شہری کو نادرا آفس جانے کی ضرورت نہیں بلکہ وہ صرف ایک کلک پر اپنی درخواست کا اسٹیٹس معلوم کر سکیں گے۔ درخواست گزار نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر ٹریکنگ کے ٹیب میں سلپ پر دیا گیا ٹریکنگ آئی ڈی اور کوڈ درج کریں اور اپنی درخواست کا اسٹیٹس با آسانی معلوم کریں۔ موبائل صارفین 1777پر کال کریں یا 8400پر اپنی ٹریکنگ آئی ڈی میسج کر کے بھی اپنی درخواست کا اسٹیٹس معلوم کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں