بھارت سندھ طاس معاہدے کے کیس سے خوف زدہ

اسلام آباد (بیوروچیف) بھارت عالمی ثالثی عدالت میں سندھ طاس معاہدے کے کیس سے خوف زدہ ہے۔ ثالثی عدالت نے مقدمے کے میرٹس پر دوسرے مرحلے کی سماعت مکمل کرلی۔ بھارت نے سماعت میں شرکت کے نوٹس کا جواب دیا اور نہ ہی اس کا کوئی نمائندہ پیش ہوا۔عالمی ثالثی عدالت میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سندھ طاس معاہدہ کیس کی سماعت ہوئی۔ دو روزہ سماعت کے دوران پاکستان کی نمائندگی اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان نے کی جبکہ بھارت سماعت کے دوران عالمی ثالثی عدالت میں شرکت سے مسلسل گریزاں ہے۔ثالثی عدالت نے مقدمے کے میرٹس پر دوسرے مرحلے کی سماعت مکمل کرلی۔ بھارت نے سماعت میں شرکت کے نوٹس کا جواب دیا نہ ہی کوئی نمائندہ پیش ہوا۔ پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی تشریح اور اطلاق کا جائزہ لینے کی درخواست دائر کررکھی ہے۔ مستقل عالمی ثالثی عدالت کی سربراہی امریکی پروفیسر شان ڈی مر کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں