2

کمشنر جہانگیر انور کی زیر صدارت سکولز مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیرصدارت سکولز مینجمنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔کمیٹی نے عرصہ دراز سے معمولی تنخواہ پر کام کرنے والے ڈویژن بھر کے پبلک سکولوں کے500سے زائد ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دی۔ کمشنر نے پبلک سکولوں میں بزنس پلان پر عملدرآمد کی بھی منظوری دے دی۔بزنس پلان کے تحت سکولوں میں اضافی تعلیمی و تفریحی سہولیا ت کی فراہمی سے آمدن میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔کمشنر نے ایف ڈی اے سٹی میں ڈویژنل پبلک سکول کی تعمیراتی پیشرفت میں تیزی لانے کی ہدایت کی اورآئندہ تعلیمی سال سے ایف ڈی اے سٹی کے سکول میں کلاسز شروع کرنے کا عندیہ دیا۔اجلاس میں ریکروٹمنٹ کے حوالے سے بھی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کمشنر نے بتایا کہ آئندہ ڈویژنل پبلک سکولز وکالجز میں ٹیچرز کی تعیناتی مقابلہ کے امتحان کے ذریعے ہوگی۔پبلک سکولوں میں معیاری اساتذہ کی تعیناتی ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ پبلک سکولوں میں معیار تعلیم کو بہتر سے بہترین بنانا ترجیح ہے۔انہوں نے ڈویژن میں پبلک سکولوں کی وسعت کے لئے بھی اقدامات کی ہدایت کی۔ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ/ڈائریکٹر سکولز سیل آصف چوہان،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن تنویر مرتضی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں