ڈجکوٹ میں سیم و تھور کے خاتمے کیلئے جلد ٹیوب ویلز نصب کردئیے جائینگے،اے سی صدر ڈاکٹر ذوالقرنین

ڈجکوٹ(نامہ نگار) بیوٹیفکیشن پراجیکٹ، ٹراما سنٹر اور تحصیل سپورٹس کمپلیکس کے آپر یشنل ہونے سے ڈجکوٹ کا شمار ترقی یافتہ شہروں میں ہو گا ، سیم تھور کے خاتمے کے لئے بہت جلد ٹیوب ویلز نصب کر دئیے جائیں گے ، ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈاکٹر ذوالقرنین سلیم وٹو نے اپنے دفتر میں رانا صغیر احمد خان ، چوہدری پرویز اختر سندھو اور مقامی صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ سی ایم پنجاب محترمہ مریم نواز اور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کی خصوصی ہدایات پر ڈجکوٹ میں صفائی کا نظام انتہائی موثر کر دیا گیا ہے اور تمام نالوں پر چھتیں اور کھلے گٹروں پر ڈھکن رکھے جاچکے ہیں بیوٹیفکیشن منصوبہ ڈویژن بھر میں صرف ڈجکوٹ اور جھمرہ کے لئے ہیں اور یہ ڈجکوٹ کے لئے بہترین تحفہ ہے انہوں نے کہا کہ انشااللہ مارچ 2026 میں بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کا افتتاح ہو جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ میرا آفس شہریوں کے لئے ہمہ وقت کھلا رہتا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ صحافت معاشرے کی آنکھ ہے اور میں صحافیوں کی قدر کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں