فیصل آباد پریس کلب کا الیکشن آج ‘ووٹرز پر جوش،کلب کے اطراف میں رونقیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد پریس کلب کے الیکشن آج ہو رہے ہیں جن کے لیے پولنگ جاری ہے، ووٹرز پرجوش’ پریس کلب کے اطراف میں رونقیں۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد پریس کلب کے آج ہونیوالے الیکشن میں 537رجسٹرڈ ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے۔الیکشن کے پر امن انعقاد کیلئے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں۔ صدر کے دو امیدوار شاہد علی گروپ کے بلال ڈوگر اور خواجہ ظفر اقبال مدمقابل ہیں۔ نائب صدر کی 2 سیٹوں کیلئے 4امیدوار رانا اقبال حسن’ محمد کاشف’ علی رضا’ زاہد محمود ڈوگر’ جوائنٹ سیکرٹری کی 2سیٹوں کیلئے علی رضا ملک’ ڈاکٹر جمیل ملک’ عدیل مان اور محمد نعیم چوہدری آمنے سامنے ہیں۔ ایگزیکٹو کی 15سیٹوں کیلئے 19امیدوار محمد ارشد شاہد’ سید ذاکر حسین’ رانا ندیم اختر’ شوکت علی تبسم’ حماد ملک’ رانا زاہد اقبال’ رانا حنا جمیل’ سعید طاہر’ رمشا طارق’ توصیف یوسف’ شاہد محمود’ علی حسن’ ارشد انصاری’ ابرار حبیبی’ منیبہ فاطمہ’ رانا سجاد مصطفائی’ ملک وحید’ فضیل احمد اور شوکت لعزر میدان میں ہیں۔ سینئر نائب صدر’ سیکرٹری’ انفارمیشن اور فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں، جن میں شاہد علی گروپ کے کاشف فرید سینئر نائب صدر’ شوکت وٹو سیکرٹری’ افشاں بتول انفارمیشن سیکرٹری اور رانا محسن فاروق بلامقابلہ فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں۔ پولنگ شام 4بجے تک جاری رہے گی۔ چیئرمین الیکشن کمیشن میاں بشیر اعجاز کی جانب سے تمام امیدواروں کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر پابندی کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں