انٹر امتحانات کیلئے داخلہ کی تاریخ میں توسیع

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر )انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کیلئے داخلہ جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات2026ء کے لئے داخلہ جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ہفتہ کی توسیع کر دی۔ پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے تاریخ میں توسیع کی منظوری دی اب امیدوار سنگل فیس کے ساتھ 11 فروری کی بجائے 19 فروری تک داخلہ جمع کراسکیں گے۔ دو گنا فیس کے ساتھ 24 فروری تک داخلہ جمع کرایا جاسکے گا، تین گنا فیس کے ساتھ 9 مارچ آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ انٹرمیڈیٹ کا پہلا سالانہ امتحانات 2026 کا آغاز 20 مئی سے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں