1

اردو کے فروغ کیلئے اے آئی سافٹ ویئر تیار

اسلام آباد ( بیو رو چیف ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں اردو زبان کے فروغ اور اسے جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی لسانی سافٹ ویئر گرامورا برائے اردو کا افتتاح کیا گیا۔افتتاحی تقریب میں وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر اور سینئر سیاستدان سینیٹر پرویز رشید بطور مہمان خصوصی موجود تھے۔ انہوں نے سافٹ ویئر کا باضابطہ افتتاح کیا اور اس کی تیاری میں شامل ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔یہ سافٹ ویئر اردو زبان کے معیار اور لکھائی کو بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرے گا اور تعلیمی و تحقیقی شعبوں میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں