3

سپریم کورٹ کا بانیPTIکی بیٹوں سے بات،آنکھ کے علاج کا حکم

اسلام آباد (عظیم صدیقی) عدالت عظمیٰ کی طرف سے بانی پی ٹی آئی کو ”بڑا ریلیف” بیٹوں سے بات کرائی جائے’ مستند ڈاکٹروں سے آنکھ کا اعلاج کروایا جائے اور یہ سب اگلے 3دنوں میں کرایا جائے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا حکم’ عدالتی حکم پر فرینڈ آف کورٹ سلمان صفدر کی رپورٹ کو عدالت نے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے حکومت کو عملدرآمد کرنے کی ہدایت دے دی۔ اٹارنی جنرل نے حکومت کی طرف سے عملدرآمد کی یقین دہانی کرا دی۔ آج سماعت کے موقع پر بیرسٹر گوہر’ علیمہ خان’ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی’ سینئر وکلاء اور PTI پارلیمنٹرین کی اکثریت موجود تھی۔ سکیورٹی کے بھرپور اقدامات تھے۔ چیف جسٹس نے رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان قیدی ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ سابق وزیراعظم بھی ہیں ان کی رپورٹ سنجیدہ ہے۔ رپورٹ میں بانی نے صحت کے علاوہ دیگر حکومتی اقدامات کو تسلی بخش قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ میں ماہر ڈاکٹروں سے آنکھ کا معائنہ اور علاج اور بیٹوں سے بات کروانے کے سوا کچھ نہیں مانگتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں