2

اے سی چکوال کا مریم نواز ہیلتھ کلینک کا دورہ

چکوال(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر چکوال ذیشان قیصرانی نے مریم نواز ہیلتھ کلینک کریالہ کا دورہ کیا، دورے کے دوران صفائی ستھرائی کی صورتحال تسلی بخش پائی گئی جبکہ عملہ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہا تھا۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کریالہ کا بھی معائنہ کیا جہاں صفائی کی صورتحال بہتر پائی گئی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے تعلیمی اداروں میں صاف ستھرے ماحول اور نظم و ضبط کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے متعلقہ عملے کو ہدایات جاری کیں کہ سہولیات کی بہتری اور معیار کو برقرار رکھا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں