منشیات فروش کو9سال قید،1لاکھ جرمانہ کا حکم

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)منشیات فروش کو 9 سال قید اور1لاکھ روپے جرمانے کی سزاکا حکم’ تفصیلات کے مطابق تھانہ ساندل بار پولیس نے مجرم احد علی کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان پیش کیا تھا ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سجیدہ اختر نے مجرم احد علی کو جرم ثابت ہونے پر 9 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کا کہنا ہے کہ منشیات کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو سزائیں ملنا حق اور انصاف کی فتح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں